ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی کا لیبر ڈویژن ایم کیو ایم پاکستان کے 33ویں یوم تا سیس کے مو قع پرمبارکباد

کر اچی (ایچ آراین ڈبلیو) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی کا لیبر ڈویژن ایم کیو ایم پاکستان کے 33ویں یوم تا سیس کے مو قع پر کا رکنان کو مبا رکبا د۔ اپنے ایک تہنیتی بیان پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے مزدور ونگ کی جد وجہد کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ 33سالوں میں اس شعبہ نے تحریک کے مشن کو آگے بڑھا نے میں کلیدی کر دار ادا کیا لیبر ڈیژن کے کارکنان نے اپنے خون سے اس تحریک کی آبیا ری کی آج کا دن کا رکنان تحریک کیلئے خو د احتسابی کا دن ہو تا ہے لیبر ڈویژن کے کارکنان اس امر پر غور کر ے کہ تحریک کے اجتما عی مفا د کو حا صل کر نے کیلئے وہ تحریک کو کتنا وقت دے رہے ہیں ہمیں اپنی زند گیو ں کو تحریک کے نظم وضبط میں ڈھالنا ہو گا تب جا کر ہم یو م تا سیس منانے کا حق ادا کر ینگے ایم کیو ایم پاکستان اس لحاظ سے ایک منفر د جما عت ہے جو تمام طبقہ ہا ئے زند گی کے افراد کو ساتھ لیکر چل رہی ہے ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی مزدور جد وجہد کو ایک مضبوط راستے پر استوار کیا ہے اور بہت جلد مز دور حقوق کی جد وجہد ایم کیو ایم کے پر چم تلے کا میاب ہو گی آخر میں ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے ایم کیو ایم کے کا رکنان کو با لعموم اور لیبر ڈویژن کے کا رکنان کو بلخصوص 33ویں یوم تا سیس کی مبا رکبا د پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں