وزیراعظم کے اَبائی شہر اور وزیر جنگلات کے ابائی حلقہ میں بااثر لوگوں کا تعلیم سے کھلواڑ

میانوالی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم کے اَبائی شہر اور وزیر جنگلات کے ابائی حلقہ میں بااثر لوگوں کا تعلیم سے کھلواڑ، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول فتح خان خیلانوالہ کی بااثر ہیڈ مسٹریس اور چوکیدار سے تنگ معلمات نے بچوں کو لیکر سکول چھوڑ دیا- معلمات نے بچوں کو ساتھ لیکر قریبی عید گاہ میں تدریسی عمل شروع کر دیا- معلمات کی جانب سے ہیڈمسٹریس اور چپڑاسی کے رویہ کو لیکر محکمہ تعلیم اور ڈی سی کو متعدد تحریری درخواستوں کے ذریعہ آگاہ کیا گیا مگر سنوائی نہ ہوئی- معلمات نے دلبرداشتہ ہوکر عید گاہ میں تدریسی عمل شروع کر دیا- چپڑاسی اور ہیڈمسٹریس کے تبادلہ تک احتجاجا اسکول میں داخلے سے انکار

اپنا تبصرہ بھیجیں