ابراہیم حیدری پولیس کی گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) ابراہیم حیدری پولیس نے گٹکا فروش گرفتار کرلیا جبکہ ایک سپلائر گٹکے سے بھرا شاپر پھینک کر فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کردیا تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اور ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے منہ کے کینسر کا باعث بننے والا مضرِ صحت گٹکا ماوا کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی عائد ہونے کے باوجود انسانی جان کے دشمن یہ مضرِ صحت کاروبار کرنے میں مصروف ہے ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر گٹکا ماوا فروخت کرنے والا اسامہ ولد مبشر کو مضرِ صحت گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی رفیق کچھی نامی شخص گٹکے سے بھرا شاپر پھینک کر فرار ہوگیا پولیس نے برآمد ہونے والے گٹکے کے بعد اسامہ ولد مبشر کے خلاف ایف آئی آر نمبر 102/2020 بجرم دفعہ 269/270/337J پاکستان پینل کورٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ رفیق کچھی کو بھی مقدمہ میں نامزد کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں