سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو قانون سکھا دیا، غیرقانونی تعمیرات کا انہدام شروع

کراچی (ایچ آراین‌ ڈبلیو) بحریہ ٹاون کراچی میں SBCA کی سپریم کورٹ کے حکم پر بڑی کارروائی ، بحریہ ٹاون کراچی میں رہائشی علاقے قائد ویلہ میں کمرشل غیرقانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں ، سپریم کورٹ کے حکم پر ٹائیکون مافیا ملک ریاض کی غیرقانونی ریاست میں ریاست ختم۔ رہائشی بحریہ ٹاون نے بتایا کہ بحریہ ٹاون کراچی میں کسی سرکاری محکمے نے پہلی بار اپنی رٹ قائم کی ھے۔ بسم اللہ ایسوسی ایٹ بلڈر عبدالرزاق میمن کا رہائشی علاقے میں کمرشل پلازہ زیر تعمیر تھا جسے SBCA نے مسمار کردیا۔ ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاون ہو یا کوئی بھی ٹاون جہاں بھی غیرقانونی تعمیرات ہیں مسمار ہونگی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ہرحال میں عملدرآمد ہوگا۔ رہائشی علاقے میں کمرشل پلازہ نہیں بنایا جاسکتا اگر کوئی بھی اس طرح غیرقانونی تعمیرات کرے گا تو ہرحال میں مسمار کریں گے۔ SBCA افسران کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران بحریہ ٹاون کے سیکورٹی آفیسر ریٹائرڈ کیپٹن زاہد اعوان نے SBCA کے عملے کو کاروائی سے روکنے کی کوشش کی اور دھمکیاں بھی دیں، موقع پر موجود پولیس افسران نے بحریہ ٹاون کے سیکورٹی آفیسر زاہد اعوان کو سختی سے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے سے منع کرتے ہوئے وقوعہ دور کردیا۔ افسران نے ایچ آراین ڈبلیو کو بتایا کہ ایس۔ایچ۔او گڈاپ بحریہ ٹاون کے سیکورٹی آفیسر زاہد اعوان کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت کی FIR بھی نہیں کاٹ رھے آئی۔جی سندھ فوری نوٹس لیں۔ سرکاری مشینری چھوڑانے میں ایس۔ایچ۔او گڈاپ بے بس سرکاری افسران کی مدد سے انکار آئی۔جی سندھ نوٹس لیں ۔ کارروائی سپریم کورٹ کے احکامات پر کررھے ہیں کیا سرکاری مشینری اور سرکاری افسران کی حفاظت کرنا پولیس کی زمیداری نہیں ھے۔ SBCA افسران کامزید کہنا تھا کہ اگر پولیس سرکاری عملے اور مشینری کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو بتادیں ہم عدالت سے سیکورٹی کی درخواست کریں گے۔ بحریہ ٹاون کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں