کچا ترا مکان ہے کچھ تو خیال کر، پشاور میں کچے مکان کی چھت گر گئی

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) گلبرگ نمبر 1 میں کچے مکان کی چھت گر گئی، ریسکیو1122 کے مطابق ملبے تلے دو افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع پر رہسکیو1122 نے سرچ آپریشن شروع کیا، ریسکیو1122 نے ملبے تلے سے دو افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا، زخمیوں کو ریسکیو1122 ایمبولینس میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 18سالہ شان اور 20 سالہ مسماۃ (ص) شامل ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں