بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے قتل عام کیخلاف لاہور پریس کلب کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوںکے قتل عام اور مساجد پر حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں،وکلا،سول سوسائٹی،مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے میں لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر، پی ایف یو جے کے فنانس سیکرٹری ذالفقار علی مہتو، پی یو جے کے صدر قمر الزمان بھٹی، ارشد یسٰین ،معین اظہر،خواجہ فرخ سعید ، حامد ریاض ڈوگر، سابق صدر پی یو جے وسیم فاروق شاہد ، سینئر صحافی افتخار احمد، میاں حبیب، بخت گیر چوہدری، شعیب الدین، احسن ضیاءزاہدہ شفیق طیب ،مدثر خادم ،میاں عارف، اعجاز مرزا، محبوب احمد چوہدری،نذیر احمد،ڈاکٹر دراب، شیر افضل بٹ، رانا شہزاد،اے آر لغاری، حافظ عمر،طارق چوہدری،داﺅد فاروق ،احمد رضا،فواد بشارت،شہزاد عرفان، منیب الحق، مجیب اللہ ،ستار چوہدری، چوہدر ی حامد نواز،سجاد اعوان ،آمنہ الفت،علامہ غلام عباس فیضی، بابر شاہ، مقیم چوہدری، حبیب چوہان، عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری،عبداللہ ملک،سابق صدر لاہوربار جی اے خان ،ساجد بشیر شیخ ایڈووکیٹ، امیر جماعت لاہور کے ا میر ذکراللہ مجاہد ، حافظ غلام فرید،حافظ بابر فاروق،صاحبزاد ہ عبداللہ ثاقب، سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماﺅں نے خطاب کیا۔مقررین کا بھارت میں اقلیتوں سے ناانصافی اور حق تلفی کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،بھارت کی انتہاپسند سوچ خطے کے امن کےلئے خطرہ ہے۔لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر نے کہا مودی گجرات کا قصائی آج بھی وہی سوچ رکھتا ہے۔آر ایس ایس کی نرسری سے پیدا ہونے والا مودی اپنی انتہا پسند تنظیم کے ایجنڈے پر بھارت کو چلا رہا ہے۔امریکہ،برطانیہ سمیت تمام عالمی طاقتوں کی کشمیر اور بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی معنی خیز ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری خزانہ ذوالفقار علی مہتو نے کہا کہ دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام اور مساجد پر حملہ اس صدی کا سب سے ہولناک فاشز م ہے جس کا انجام بھارت کے ٹکڑے ہونے کے سوا کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں پنجاب سے آسام تک نریندر مودی کےخلاف لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس میں مسلمانو ں کے ساتھ ساتھ براہمن کے ہاتھو ں پیسے ہوئے ہند و بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صرف ہند و ستان نہیں بلکہ امریکہ کی بھی مذمت کرنا ہو گی جس نے ٹرمپ اور مودی کے مشترکہ اعلانیے میں بھارت کے جنگ جنون کو ہو ا دینے کےلئے جدید اسلحہ دینے کے وعدے کیے ہیں ۔قمرالزمان بھٹی نے کہا قائداعظم کے بھارت کے متعلق بیانات درست ثابت ہوئے ہیں۔مودی حکومت کی ہندوذہنیت بھارتی شہریوںکےلئے بھی باعث تشویش بن گئی ہے۔عبداللہ ملک نے کہا بھارت میں مسلمانوں کو مزید خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔بھارت میں آر ایس ایس کے مظالم بارے دنیا کو آگاہ کرنا چاہیے۔مودی نے اپنی سوچ کے امریکی صدر کو آر ایس ایس کے ٹریننگ کیمپ میں بلایا۔تمام طبقہ فکر کو ان مظالم کےخلاف متحد ہونا پڑے گا۔حکومت تقریبات منانے کی بجائے عملی اقدامات کرے۔سابق صدر لاہور بار ساجد بشیر شیخ نے کہا بھارت آج جل رہا ہے۔مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے کشمیر کا پوری دنیا سے رابطہ کٹا ہے لیکن دنیا کو معلوم نہیں وہاں مسلمانون کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔بھارت میں تمام اقلیتوں کے حقوق سلب کرلیے گئے ہیں۔امریکہ کی ناک کے نیچے یہ سب کچھ ہورہا ہے۔ معروف اینکر پر سن اور سینئر صحافی افتخار احمد نے کہا گجرات میں جو کچھ ہوا وہی دلی میں دہرایا جارہا ہے۔بھارت کے ساتھ اب ہماری بقاءکی جنگ ہے۔اس خطے میں اب آخری جنگ پاکستان اور بھارت کی ہوگی۔عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے کہا بھارت اس وقت مکمل طور پر انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کنٹرول میں آچکا ہے۔ایک سو تیس کروڑ آبادی والا ملک جمہوریت کے نام پر طمانچہ بن چکا ہے۔مودی حکومت نے متنازعہ شہریت کا قانون آر ایس ایس کی ایماءپر منظور کیا ہے۔بھارت میں 20 کروڑ مسلمان کود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔پاکستان میں اس کے مقابلے میں ہندو ،عیسائی،سکھ سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ مظاہرین نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں