سندھ کی محبت کے دعویدار، سیاست جن کی ہے لوٹ مار، متوجہ ہوں

سجاول (ایچ آراین ڈبلیو) سجاول شہر کے گلی کوچوں میں بھٹکتی وحشی درندوں کی بربریت کا شکار حوا کی یہ بیٹی اس معاشرے کی غیرت پر ایک تمانچہ ہے اس لاوارث مستانی لڑکی کو پہلے حالات نے پاگل کیا, پھر لڑکی سے عورت بنا دیا, پھر کئی بار جنسی درندگی کا شکار کر کے حاملہ کیا اور اب یہ بھوک سے تنگ ہوٹل کے باہر اس لیے بیٹھی ہے کہ شاید کچھ کھانے کو مل جائے, تو اس وقت بھی کئی مرد اپنی مونچھوں کو تاؤ دیکر اس کی طرف جنسی درندگی سے دیکھ رہے ہیں, آگے اس کے ساتھ کیا ہوگا کون جانے؟؟ سندھ کے وہ ٹھیکیدار کہاں ہیں جو سندھ میں حقوق اور عورت کی عزت کی بات کرتے ہیں کیا وہ اس لڑکی کو نہیں دیکھ رہے نہ ہی مغرب زدہ میرا جسم میری مرضی کا راگ آلاپنے والی امیر زادیاں کہیں حق دینے کیلئے نظر نہیں اتی

اپنا تبصرہ بھیجیں