بلیک میں ماسک فروخت کرنے والا رینجرز کے ہاتھوں گرفتار، 74000 ماسک برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز(سندھ) نے مورخہ 28فروری 2020 ؁ء کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیا د پر شاہرا ہ قائدین پی ای سی ایچ بلاک 2 کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے کار شو روم سے ایک ملز م محمد عثمان کو گرفتا ر کیا۔ ملزم کی نشاندہی کرنے کے بعد گلشن اقبال بلا ک13/D سے 74,000 سرجیکل ماسک اور 200عدد انفلو ژن واٹر ڈرپ (بوتلیں) بر آمد کی گئیں۔ ملزم محمد عثمان نے کورونا وائرس سے احتیاط کے لیے شہریوں کی جانب سے ماسک کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر شو روم کے مالک مزمل امام کے ساتھ شراکت داری کی اور ملزم OLX پربڑے پیمانے پر مہنگے داموں ماسک فروخت کر رہا تھا۔ پاکستان ر ینجرز (سندھ)کی جانب سے ایک اور کاروائی کے دوران واٹر پمپ چورنگی سے دوکاندار عماد کو گرفتا ر کیا گیا جس سے بھاری مقدار میں فیس ماسک بر آمد کر لئے گئے جو کہ فی پیکٹ0 165 روپے میں فروخت کر رہاتھا۔ ارینجرز کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں