گلبرگ کالج کی اراضی پر فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کے خلاف جمعیت طلبا کا مظاہرہ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) گورنمنٹ کالج آف گلبرگ کے طلبہ کا فیروزپور روڈ پر احتجاج، پنجاب اسپورٹس بورڈ گلبرگ کالج کی 40 کینال زمین پر 5 سٹار ہوٹل بنانا چاہتا ہے، جو کہ ہم نہیں ہونے دیں گے ۔ ترجمان جمعیت لاہور کے مطابق اگر مطالبات نہ مانے گئے تو لاہور کے طلبہ اس احتجاج سے آگے بڑھ کر وزیراعلی ہاؤس کا محاصرہ کریں گے۔ احمد عبداللہ بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ 11 کھلاڑیوں کے لیے بنائے جانے والے ہوٹل سے 4000 طلبہ کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب سپورٹس بورڈ اور حکومتِ پنجاب کو طلبہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی ۔ تعلیمی ادارے کی زمین کو تعلیم کے علاوہ کسی شعبے یا کسی بھی مقصد کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں