لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ایران کی سیاحت و ثقافت کا مبنی تصاو یر کی دو روزہ نمائش کا انعقاد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ایران کی سیاحت و ثقافت کا مبنی تصاو یر کی دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔قونصلر جنرل ایران محمد رضا ناظری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان اور ڈاکٹر مرتضی جعفری پرنسپل این سی اے نے نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران علی اکبر رضائی فرد بھی انکے ہمراہ تھے۔نمائش میں کراس لائٹ بائیکر کلب کے 16پاکستانیوں کے ایران کے سفر کے دوران لی گئی تصاویر آویزاں کی گئی۔تصاویر میں ایران کی سرزمین پر موجود سیاحتی مقامات، لوگوں کے رہن سہن کے اندازو اطوار،تہذیب و ثقافت اور رسوم ورواج کو بہت خوبصورتی سے عوام کے سامنے پیش کیا گیاہے۔ اس موقع پر قو نصلر جنرل ایران محمد رضا ناظری نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے،الحمرا کے پلیٹ فارم پر ایرانی ثقافتی و سیاحتی مقامات، اقدارکا اظہار خوش آئند ہے، الحمر ا آرٹس کونسل ادب وثقافت کے فروغ کا ایک فعال اور متحرک ادارہ ہے۔ انھوں نے اس ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹرلاہور آرٹس الحمراا طہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ نمائش سے پاکستانی عوام ایران کی تہذیب و ثقافت سے روشناس ہوگی،ایران سیاحت میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے،الحمرا کادنیا بھر کی ثقافتوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنا قابل فخر ہے۔نمائش میں پاکستان بائیکر کی ایران کے سفر کے دوران بنائی گئی 100سے زائد تصاویر آویزاں کی گئی۔اس موقع پر رکھی گئی ایرانی ہینڈی کرافٹ اور ثقافتی کتب بھی عوامی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں