پشین، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے، ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

پشین (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کی زیر صدارت کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات پر اتوار کے روز ڈی سی کمپلیکس میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ڈسٹرکٹ میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کی روک تھام اور حفاظتی انتظامات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پاک افغان سرحد کو سات مارچ تک سیل کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ نے پاک افغان سرحد سے جاکر ملنے والی ڈسٹرکٹ کے مختلف پوائنٹس کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا ہے ڈسٹرکٹ میں داخل ہونے غیر ملکی باشندوں کی مکمل اسکریننگ کی جارہی ہے تمام افراد کلیئر کردیئے گئے الحمد اللہ تاہم کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوئی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرپشین محمد ولی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر کاریزات سعید احمد دمڑ، اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی محمد حارث،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی عبدالقدیر، ڈی ایچ او زمان جمالی، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام پشین کے کوارڈینٹر سردار اکبر خان ترین، ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر سید عظمت شاہ، ڈسٹرکٹ سر ویلنس کوارڈینٹر ڈاکٹر صابر خلجی اور ڈاکٹر سلیم پٹھان بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشین میں کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر چار ایسولیشن وارڈز قائم کرلئے گئے ہیں جہاں چوبیس گھنٹے اسٹاف اور ایمولینس موجود ہوگا ہمسایہ ملک سے وائرس کی ممکنہ منتقلی کے سبب سرکاری آفیسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر افغان مہاجرین کی آمد و رفت پر کھڑی نظر رکھی جارہی ہے ڈسٹرکٹ کے مختلف راستوں سے پاک افغان سرحد جانیوالی لنک سڑکوں پر بھی آمد و رفت مکمل طور پر بند کردی گئی ہے چین، ایران ااور افغانستان سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ دیگر ممالک سے آنیوالے افراد اسکریننگ اور ٹیسٹنگ ضرور کروائیں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سب نے کردار ادا کرنا ہوگا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام کو چاہئے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے منہ پر ماسک لگاکر دونوں ہاتھ اور پاؤں ڈھک لیں عوام میں شعور و آگاہی کے سلسلے میں کمیونٹی مہم چلائی جائیگی جس میں عوام کو کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ پانچ وقت نماز پڑھنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے ممکن ہے صفائی و ستھرائی کے حوالے سے مسجدوں میں اعلانات ہونے چاہئے سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق اُنکا کہنا تھا کہ ملک میں عوام جہاں اس خطرناک بیماری سے پریشان ہے وہی سرجیکل گلوز اور ماسک کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور ذخیرہ اندوزی نے بھی شہریوں کو اذیب میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سرجیکل ماسک اور گلوز کی مہنگی داموں فروخت اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کررہے ہیں کرونا وائرس سے متعلق شکایات کیلئے ہیڈکوارٹر اور کنٹرول روم کے نمبرز پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں