کراچی کےانفرااسٹرکچرکی بہتری میں وفاق بے بس اورسندھ حکومت رکاوٹ ہے – اسد عمر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزير اسد عمر نے کراچی کےانفرا اسٹرکچر کی بہتری میں سندھ حکومت کو رکاوٹ قرار دے دیا۔ نجی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ گورنر اور میئر کے ساتھ کچھ منصوبوں کا معائنہ کیا ہے، اگلے چند روز میں کچھ منصوبوں کا افتتاح کردیا جائے گا۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ کراچی کے سارے اختیارات صوبے کے پاس ہیں، وفاق چاہے بھی تو صوبے میں کچھ نہیں کرسکتا۔
وفاقی وزير منصوبہ بندی نے بتایا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، سپریم کورٹ سے ہدایات ملنے کے بعد کام کرنے میں آسانی ہوگی، وزیراعظم آئندہ ہفتے کراچی آئیں گے۔ اسد عمر سے نوازشریف اور شہبازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہاں ان کی پلیٹیں بڑھ گئی تھیں، وہاں اُن کے چمچے بڑھ گئے، معلوم نہيں کہ نواز شریف آرہے ہيں يا نہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں