نبیل گبول کی غیر قانونی ڈیمانڈ پوری کرنے سے انکار کیا ، حافظ عبدالبر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین حافظ عبدالبر نے کہ اہے کہ نیبل گبول نے مجھے غیر قانونی کام کرنے کا کہا تھا ، میں نے نبیل گبول کی غیر قانونی ڈیمانڈ پوری کرنے سے انکار کیا جس پر نبیل گبول نے مجھے دھمکیاں دیں۔ فش ہاربر پر کولڈ اسٹوریج کی جگہ غیر قانونی فیکٹری قائم ہے ، جس کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے نبیل گبول نے کیس واپس لینے کے لیے دباو ڈالا- حافظ عبدالبر نے کہا کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو نبیل گبول سے خطرہ ہے، میں نے اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو بھی اگاہ کر دیا ہے، قائم فیکٹری ریڈ زون کے ایریا میں‌ ہے جہاں کسی بھی قسم کی فیکٹری نہیں بن سکتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں