سپر پاورکا غرورٹوٹ گیا افغان معاہدہ خطے میں ترقی وخود مختاری کو فروغ دے گا،ثروت اعجازقادری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ سپرپاور کا غرور ٹوٹ گیا افغان معاہدہ خطے میں ترقی وخود مختاری کو فروغ دے گا،جہاد میں ہی مسلمانوں کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے بھارتی فوج بھی کشمیر سے ذلت کے ساتھ نکلے گی،افغان معاہدہ سبوتاژ کرنیوالوں پر گہری نظر رکھنا ہوگی،افغانستان کے بھائیوں کو امریکی تسلط سے بڑی قربانیوں کے بعد چھٹکارا ملا ہے،خود ساختہ پرائیوٹ جہاد کے حامی نہیں حکومت پاکستان اعلان کرئے کشمیر کو بھارتی چنگل سے گھنٹوں میں آزاد کرالینگے،بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم وجبر اورنسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی حیران کن ہے،بھارتی مظالم پرانسانیت کے علمبراد،آزادی رائے کے ٹھیکیدار عالمی کے ادارے یو این او اور اوآئی سی خاموش کیوں ہیں،استحصالی قوتیں مسلم ممالک کے وسائل پر قابض ہونا چاہتی ہیں،مسلم ممالک کے سربراہان کو استحصالی قوتوں کی سازشوں کو یکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا،پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے اور پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،پاکستان کے عوام اپنی فوج پر فخر اور شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن معاہدہ سے نئی نسلوں کو آزاد زندگی ترقی وخوشحالی نصیب ہوگی،انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو فوری حل کرنے اور مسلم نسل کشی کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی دہشتگردی کے خاتمے اور دنیا کے امن کیلئے پاکستان کا کردار مثالی ہے،مسئلہ کشمیر کے حل اور پائیدار امن کیلئے عالمی برادری کو بھی منصفانہ مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،ظلم وجبر مذہبی جنونیت میں مسلمانوں کے قتل کرنیوالوں کے خلاف آواز بلند نہ کرنا بھی ظالم وجابر اور دہشتگردی کی حمایت ہے،عالمی برادری،اقوام متحدہ جانبداریاور تعصب کے خول سے باہر نکل کر انصاف پر مبنی فیصلے واقدامات کرئے تو دنیا میں پائیدار امن خوشحالی اور ترقی عروج پر ہوگی،اقلیتوں کے حقوق اور شہریت کا تحفظ کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے،بھارت کو روکا نہ گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے جس کے نتائج سب کو بھگتنا ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں