چارج چھوڑنے سے قبل کلیم امام کا اعلی سطحی ویڈیو لنک کے ذریعہ افسران سے خطاب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے چارج چھوڑنے سے قبل اعلی سطحی ویڈیو لنک خطاب کیا- انہوں نے کہا کہ اچھا کام کرنے اور ایک ٹیم بنکر ساتھ دینے پر تمام افسران واہلکاروں کا مشکور و ممنون ہوں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ میں امروز چارج چھوڑ کر جارہا ہوں تاہم ڈپارٹمنٹ کام کررہا ہے اور کرتا رہیگا۔ محنت لگن اور دیانت کے ساتھ کام کرتے رہیں۔سائلین کی مدد اور ان سے تعاون ترجیحی بنیاد پر کرتے رہیں۔ بعدازاں‌سی پی او کے اسٹاف سے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں