ماڈل کورٹس میں 2 مارچ تک 398 مقدمات کا فیصلہ، 27 مجرمان کو کل229سال25ماہ اور 6دن قید کی سزا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو)) پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری ہے. ماڈل کورٹس نے آج 2مارچ 2020 کو مجموعی طور پر 398 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ جس کی تفصیل یوں ہے کہ 173 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے75اور منشیات کے49مقدمات یعنی124مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ تمام عدالتوں نے کل 265گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔۔ پنجاب میں قتل کے31اور منشیات کے22,اسلام ابادمیں قتل کے1،سندھ میں قتل کے20اور منشیات کے13، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 18اور منشیات کے13بلوچستان میں قتل کے5اور منشیات کے1مقدمات کا فیصلہ ہوا۔ 2 مجرمان کوسزاےموت 19 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی دیگر 27 مجرمان کو کل229سال25ماہ اور 6دن قید اور19066395روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی- ۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی119سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 125دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔ اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے149مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے 332 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر35مجرمان کو49سال 6ماہ 16دن قید اور927522 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں