گولیمار میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس، ایس بی سی اے میں ذمہ دارافسرکی تلاش

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کرپشن کا ایک اور شاخسانہ سامنے آ گیا- گولیمار نمبر 2 میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، بلڈر نے دومنزلہ کی بنیاد پر پانچ منزلیں تعمیر کر دی تھیں اور ایس بی سے اے لیاقت آباد کے افسران رشوت لے کر خاموش رہنے کی غرض سے عمرے پر چلے گئے تھے- ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے ایک شخص کی لاش اور 6 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت پھول والی گلی میں گری اور اس عمارت کو فاطمہ بلڈنگ کے نام سے جانا جاتا ہے، عمارت پشتے کمزور تھے جس کے باعث عمارت کے منہدم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، عمارت گرنے سے برابر والی عمارت کو بھی نقصان پہنچے ہے اس لیے اس عمارت کو بھی خالی کرایا جارہا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ گلی تنگ ہونے کہ وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث پچھلی گلی سے ایمبولینسز کو لایا جارہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ بلڈنگ میں چار خاندان رہائش پذیر ہیں۔ ایچ آراین ڈبلیو کو معلوم ہوا کہ مذکورہ عمارت پانچ سال قبل ہی تعمیر ہوئی تھی، ایس بی سی اے میں اس عمارت کا ریکارڈ تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ دار افسر کا سراغ لگایا جا سکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں