آشکارداورکی ایمان داری سے تنگ سندھ حکومت نے نیا قائم مقام ڈی جی SBCA لگا دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے آشکار داور کی ایمان داری سے تنگ آ کر ڈاکٹر نسیم الغنی سہیتو کو نیا ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کردیا- ڈاکٹر نسیم الغنی اس وقت سیکریٹری انڈسٹریز اور کامرس کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں- ڈاکٹر نسیم الغنی کو ایس بی سی اے کے ڈی جی کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے – چیف سیکریٹری نے نئے ڈی جی ایس بی سی اے کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا – واضح رہے کہ ایچ آر این ڈبلیو نے کل ہی یہ خبر دے دی تھی کہ گریڈ 20 کے سینئر ترین افسر آشکار داور کو سندھ حکومت نے مستقل ڈی جی کے لیے آؤٹ کر دیا ہے- اس ضمن میں سابق ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی سے بھی بات ہوئی تھی لیکن انہوں نے بھی موجودہ حالات میں یہ منصب اٹھانے سے انکار کر دیا تھا- اب سندھ حکومت اپنی آمدنی کے لگنے والے بڑے جھٹکے کو روکنے کے لیے اپنے اعتماد کے بندے کو بحیثیت قائم مقام ڈی جی کے سامنے لے آئی ہے تاکہ مال پانی کا راستہ جو ظفر احسن کے جانے کے بعد بند ہو گیا تھا اس کی ترسیل دوبارہ شروع کی جا سکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں