وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا- اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کا تعلق عوام کی صحت سے ہے۔عثمان بزدار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں 13 فیصد سے زائد افراد ٹائلٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔ 74 فیصد غریب خاندان ٹائلٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے یونیسف کے تعاون سے 10 پسماندہ اضلاع یہ پراجیکٹ آج لانچ کردیا ہے۔ جھنگ، چنیوٹ، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، بھکر، خوشاب، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے 1775 دیہات میں اوپن ڈیفیکشن فری پراجیکٹ کا آغاز کیاگیاہے- ان اضلاع کا انتخاب سروے کی نتیجہ میں کیا گیاہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت 3 سال میں 2 لاکھ ٹائلٹ بنائے جائیں گے۔ 75 ہزار سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے میونسپل سروسز پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ 26ارب روپے کی لاگت سے اس پروگرام کے تحت نچلی سطح پر بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے اس پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنراس پروگرام کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ صحت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ یہ منصوبہ کلین اینڈ گرین پراجیکٹ کے حوالے سے بھی کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع ہر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید ناقص سینی ٹیشن پاکستان کا اہم مسئلہ ہے۔ اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کوبتدریج آگے بڑھائیں گے۔
دیہات میں بسنے والے لوگوں میں اس مسئلے کے حوالے سے آگاہی بھی پید اکرنے کی ضرورت ہے۔ اس منصوبے میں تعاون پر یونیسف کے مشکور ہیں- پنجاب میں یونیسف کے سربراہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا- سیکرٹری ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے بھی اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں