طلبہ لاہور بھر کے گورنمنٹ کالجز کا بائیکاٹ کریں گے، اسلامی جمعیت طلبہ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) اسلامی جمعیت طلبہ کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا- گورنمنٹ کالج آف گلبرگ کے طلبہ کی پریس کلب کے باہر پنجاب سپورٹس بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی گئی، ترجمان جمعیت لاہور نے کہا کہ تعلیمی ادارے کی زمین کو تعلیم کے علاوہ کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ موجود ہے۔ اس فیصلے کے خلاف طلبہ ہائی کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔ اگر گورنمنٹ کالج آف گلبرگ کے طلبہ کی ذمین کے سمری واپس نہ لی گئی تو لاہور کے طلبہ، لاہور بھر کے گورنمنٹ کالجز کا بائیکاٹ کریں گے اور وزیرِاعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نے کہا کہ 4000 سے زائد طلبہ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ 40 کینال زمین پر 5 سٹار ہوٹل بننے سے کالج کے بیشتر کلاس رومز، اولڈ بلڈنگ، اولڈ ہاسٹل اور پرنسپل ہاؤس اس کی زد میں آئیں گے۔ طلبہ کو تعلیم چائیے، گورنمنٹ گلبرگ کالج کے لیے زمین چائیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں