ایم ڈبلیو ایم کے ناصر عباس کی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری سے ملاقات

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو )مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے وفاقی وزیر کو ایران میں پھنسے ہوئے پاکستان زائرین اور طلبا کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی خبروں نے ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کو شدید اضطراب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ان کی واپسی کے لیے حکومت کی جانب سے فوری اور عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر پر موجود زائرین انتہائی مشکل صورت حال سے دوچار ہیں ۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بلوچستان بارڈر پر میڈیکل اور رہائشی سہولیات میں بہتری لائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں