کرپشن کے الزام میں معطل SBCA افسران کی سوک سینٹر پرہلڑبازی، مراد علی شاہ نے ایف آئی آرکاٹنے کا حکم دے دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کرپشن کے الزام میں معطل ایس بی سی اے کے افسران و اہلکاروں نے چوری اور سینہ زوری کے مصداق آج ڈی جی ایس بی سی اے کے دفتر کا گھیراؤ کیا- پولیس نے موقع پر پہنچ کر قائم مقام ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل افسران و اہلکاروں کے چنگل سے بچایا – اس کے ردعمل نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرد علی شاہ نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرپشن تحقیقات میں نامزد افسران کی گرفتاری کے احکامات دے دئیے ، مذکورہ افسران نے تحقیقات شروع کرنے پر آئے ڈی جی پر چڑھائی کردی تھی ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کو مذکورہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا- وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو ایس بی سی اے کی بلڈنگ میں اپنا آفس قائم کرںے کی بھی ہدایت کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں