ARY کا پروگرام، SBCA کے بلڈنگ انسپکٹر لطافت کی لطیف کرپشن “سرعام”

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) معروف ٹی وی چینل آے آر وائی پر مشہور پروگرام سرعام میں آج سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی بدترین کرپشن پر خصوصی پروگرام نشر کیا گیا جس نے پورے پاکستان اور خاص کراچی میں عوام کے ہوش اڑا دئیے- پروگرام ایسے وقت نشر کیا گیا جب ایک دن قبل ہی گلبہار میں پوری غیرقانونی عمارت اور فیڈرل بی ایریا میں دو عمارتیں جزوی طور پر منہدم ہوئیں جس میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں- غیرقانونی عمارت میں جاں بحق ہونے والا ایک ایسا شخص بھی تھا جو اردو یونیورسٹی کا استاد تھا، ان کا پورا خاندان اس واقعہ میں شہید ہو گیا ایک بچی جاں کنی کے عالم میں ہے، لیکن ابھی تک سندھ بلڈنگ کنٹرول جیسے بے غیرت ادارے نے بلڈر سمیت افسران کا تعین نہیں کیا ہے کہ ناکارہ میٹریل سے بننے والی عمارت میں کس افسر نے کتنا حرام کمایا اور اپنے فرائض منصبی سے غداری کی- آج کے “سرعام” پروگرام میں بدنام زمانہ بلڈنگ انسپکٹر لطافت کے کرپشن بے نقاب ہوئی، پروگرام میں کرپشن کے سرخیل علی مہدی کاظمی، عادل عمر اور فرحان قیصر اسے بچانے کے لئے تاویلیں گھڑتے رہے اور آخر کار فرحان قیصر معاملہ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے کہا کہ ابھی فوری طور پر لطافت کی معطلی کا آرڈر نکل جائے گا- پروگرام کے آخر میں اینکر اقرار الحسن نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایک ایسا ادارہ ہے جہاں ایک ایک اینٹ رکھنے کے پیسے دئیے جاتے ہیں- اقرار الحسن نے کہا کہ کراچی میں کرپشن کی اصل وجہ خود ایس بی سی اے، پروگرام میں بلڈنگ انسپکٹر لطافت کے کالے کارنامے کھل کر سامنے آ گئے اور اس کا دفاع کرنے والے اور اس کے خلاف کارروائی کا عندیہ دینے والوں کے ہاتھ خود اربوں روپے کی کرپشن سے لتھڑے ہوئے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں