گھرکا بھیدی لنکا ڈھائے، SBCA ڈائریکٹرعادل عمرکی اربوں کی کرپشن کا مال کس کے نام

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مصداق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر عادل عمر کی کرپشن کتھا کو ان کے ملازم نے عیاں کر دیا- ایک نجی چینل کے مطابق عادل عمر کے ہم راز نوید احمد خان نے بتا دیا کہ رشوت کی رقم کن اکاونٹس میں آتی تھی، نیب چھاپے میں کیا کیا غائب کیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نائب قاصد اور عادل عمر کے قریبی ساتھی نوید خان نے ویڈیو بیان میں سب اگل دیا، نوید نے بتایا کہ وہ ایس بی سی اے ڈائریکٹر عادل عمر کے تمام تر معاملات، بینک اکاونٹس کی دیکھ بھال میں کرتا تھا، عادل عمر کے کہنے پر میں نے بینک میں اکاونٹ کھولا تھا جس میں رشوت کی رقم اتی تھی ، عادل عمر میرے بینک اکاونٹ میں بھی رشوت کے پیسے جمع کرواتے تھے، نائب قاصد نے انکشاف کیا کہ میرے اکاونٹس عادل عمر نے بند کروا کر میرے گھر والوں کے نام سے اکاونٹس کھلوائے، نیب کی ریڈ کے دوران میں عادل عمر کی چیزیں لے کر نکل گیا تھا جو واپس بھی کردی،نوید خان نے کہا کہ نیب چھاپے کے بعد مجھے بلایا گیا تو میں نے بتا دیا کہ میرے اور میری فیملی کے نام پر عادل عمر کے اکاونٹس تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں