کرپشن کے الزام میں معطل SBCA آفیسرز کے خلاف اپنے ہی دفترپر حملہ کرنے کی FIR درج

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کرپشن کے خلاف معطل ہونے اور پھر ہنگامہ آرائی کرنے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف وزیراعلی سندھ کے احکامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا- مقدمہ نمبر 94/2020 نیو ٹاون میں درج کروایا گیا ہے اور یہ مقدمہ ایس بی سی اے افسر علی مہدی کاظمی نے اپنی مدعیت میں درج کروایا، مقدمے میں 147,148,353,186/506 کی دفعات شامل ہیں- ایف آئی آر کے متن کے مطابق 4 مارچ کو 11 بجکر 20 منٹ پر 30 ملازمین ایس بی سی اے آفس میں داخل ہوئے، ان ملازمین نے ڈی جی آفس میں داخل ہوکر ہنگامہ آرائی اور مغلظات بکیں، ملازمین نے دفتر میں داخل ہوکر سرکاری کام میں مداخلت بھی کی ، مورخہ 4 مارچ کو لوکل گورنمنٹ کے سیکریٹری کی جانب سے 28 ملازمین کو معطل کیا گیا تھا- معطل افسران میں عادل عمر صدیقی، جمیل میمن ، راشد ناریجو، جمال محمد، ظہیر احمد شامل ہیں- معطل افسران میں الطاف کھوکھر، عبدالسجاد خان ، عاصم خان سمیت دیگر شامل ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقدمہ کا مدعی خود کرپشن کے میدان کا سئنیر ترین سینٹر فارورڈ ہے اور معلوم ہوا ہے کہ گلبہار میں جو پانچ منزلہ عمارت گری اس وقت علی مہدی کاظمی لیاقت آباد ٹاؤن کا ڈائریکٹر اور آل ان آل تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں