جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام ” تکریم نسواں واک “ ، سراج الحق خطاب کریں گے

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام 8مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پرنیشنل پر یس کلب سے چائنہ چوک اسلام آباد تک ایک عظیم الشان” تکریم نسواں واک “ منعقد کی جا رہی ہے جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کر یں گے۔جبکہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماءسکینہ شاہد ، سابق ایم این عائشہ سید ، ناظمہ پنجاب ثمینہ احسان ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا شر کا ءواک سے خطاب کر یں گے ۔عالمی یو م خواتین کے موقع پرجماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد، لاہوراور پشاور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں خواتین مارچ کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں