اپنی جنم بھومی جانے والے پی ٹی ایم کے دورہنماؤں کو افغانستان جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز آر کیو 928 کے ذریعے اسلام آباد سے کابل جارہے تھے۔ دونوں کا نام بیلک لسٹ اور ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔ محسن داوڑ اور علی وزیر کو ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطا بق محسن داوڑ اور علی وزیر نے ایف آئی اے عملے سے آف لوڈ کر نے پر بحث و تقرار بھی کی۔ واضح‌ رہے کہ پی ٹی ایم سے کام کرنے والے اراکین قومی اسمبلی پر الزام ہے کہ انہوں نے معصوم لوگوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا اور ملک مخالف نعرے بھی لگوائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں