الحمراء میں خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے شاندار پہلا ”الحمراء ویمن فیسٹیول 2020

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)‌ لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے شاندار پہلا ”الحمراء ویمن فیسٹیول 2020،عورت۔۔امن کی سفیر“ منعقد ہوا۔ خاتون اول ثمینہ علوی ویمن فیسٹیول کے اختتامی سیشن میں مہمان خصوصی تھی انھوں نے ڈرامہ ”ساڈاحق ایتھے رکھ“ دیکھا اور آرٹسٹوں کی پرفارمنس کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عورت باوقار انداز میں زندگی کے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کومنو ارہی ہیں۔قبل ازاں افتتاحی تقریب میں چیئرپرسن منیزہ ہاشمی نے پروگرام کا باقاعدہ آغازکرتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا،اپنی گفتگو کا آغاز فیض احمد فیض کی نظم سے کیا، ملک وقوم کی فلاح وبہبود میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔افتتاحی سیشن میں امریکی قونصلر کیتھرین راڈریگیز اور ڈائریکٹر بلک باکس ساونڈر توثیق حیدراور ممبر پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے خصوصی شرکت کی۔بانی سرور فانڈیشن پروین سرور نے افتتاحی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک عورت کی خدمات کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،عورت ہمیشہ سے امن کی سفیر رہی ہے،ہماری تربیت میں اعلیٰ اقدار کی پاسداری پر خصوصی زور دیا جاتاہے،الحمراء کے اس فیسٹیول پر چیئر پرسن الحمراء منیزہ ہاشمی مبادکبار کی مستحق ہیں۔انھوں نے نامور فنکشن رائٹر عارفہ زہرہ کو ان کی اعلی ٰ خدمات پر شیلڈ دی، الحمراء برنی گارڈ میں لگانے گئے دستکاریوں،فوڈز،روایتی ملبوسات اور الحمراء آرٹ گیلری میں مصوری کی نمائش ویگر اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔نامور دانشور ڈاکٹر عارفہ زہرہ نے افتتاحی سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برابری ذمہ داری اور حقوق دونوں میں ہوتی ہے جس کی جتنی ذمہ داری ہوگی اس کا حق بھی اتنا ہی ہوگا۔پہلے الحمراء ویمن فیسٹیول ”عورت۔۔امن کی سفیر“ الحمراء آرٹس کونسل اور بلک باکس ساونڈ کی مشترکہ کاوش تھی جس میں ”ہم کو پیارا ہے امن جہاں“،”نور کی لہر“،”دھرتی کی ملکائیں“،”رواداری کی روایت کا فروغ“،”بزم جہاں کی رونق“،”ہمت کا سفر“ کے علاوہ میوزک پرفارمنس، د ستکاریوں،فوڈزسٹالز۔ الحمراء آرٹ گیلری میں نمائش ا ودیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا۔رواداری کے فروغ میں میڈیا کے کردار پر آمنہ مفتی، سیمی راحیل، نوید شہزاد،سمعیہ ممتاز نے بھرپور گفتگو کی،توثیق حیدر نے اپنی احسن انداز میں نشست کو آگے بڑھایا،تما م مندوبین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مکالمہ،باہمی تعاون اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت وقت کی ضرورت ہے، عورت جمہور کا اہم اور مساوی حصہ ہے،اسکی شراکت داری قابل ستائش اور امن،انصاف،برابری اور ترقی کی ضامن ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ویمن فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے،آئندہ بھی ایسی مثبت سرگرمی فروغ دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں