نیول چیف نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کانفرنس کی صدارت کی۔

کانفرنس کے دوران خطے کی موجود ہ صورتحال، قومی سلامتی، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں، ٹروپس کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں، چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے۔علاوہ ازیں جموں وکشمیر میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر فورم کے شرکاء نے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نیول چیف نے بحری مشق سی سپارک۔2020 کے کامیاب انعقاداور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اعتما د کااظہار کیا۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں چیفس آف اسٹاف، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں