کوئی بھی قوم خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، بشری رند

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی مشیر و چیئر پرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری رند نے کہا ہے کہ کوئی بھی قوم خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ خواتین کومختلف شعبوں میں بااختیار بنایا جائےان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان انسٹیٹوٹ آف پارلیمنٹیرین سروس کی جانب سے خواتین کے حوالے سے ایک منقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائ مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند نے کہا کہ ہمیں انفرادی طورپر خواتین کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں تاکہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرسکیں۔پاکستان میں بہت سے کارپوریٹ ادارے اور میڈیا چینلز سمیت مختلف این جی اوز خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کررہی ہیں ۔ان اداروں میں خواتین نمایاں خدمت سر انجام دیتے ہوئے تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں اور معاشرے کے مفید شہری کی حیثیت سے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں اور کردار کو سراہنے کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں