وزیر توانائی پنجاب نے آن لائن “الیکٹریسٹی کمپلینٹ پورٹل “ کا افتتاح کر دیا ہے

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر توانائی پنجاب نے آن لائن شکایات پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے، ترجمان کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب آج سے “الیکٹریسٹی کمپلینٹ پورٹل “کا آغاز کر رہا ہے۔ آن لائن شکایت پورٹل کا باقاعدہ افتتاح وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک آج بارہ بجے کریں گے۔ صوبائی وزیر اختر ملک نے بتایا کہ آن لائن پورٹل سے بجلی صارفین اوور بلنگ اور میٹر میں نقص کی فورا شکایت کر سکیں گے۔ ٹیرف کے تنازعات اور وائرنگ کے مسائل جیسے معاملات پر فوری ایکشن ہوگا۔ پوراٹل کا مقصد عوام کو بجلی کے مسائل سے فوری نجات دلانا ہے۔ اختر ملک نے مزید بتایا کہ پورٹل سے صارفین گھر بیٹھے اپنی شکایات کا جلد ازالہ کروا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں