تیز رفتاری،اوورلوڈنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، ڈی سی ٹوبہ آمنہ منیر

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری،اوورلوڈنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ہمیں عوام کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گئے ا ور کسی کو کسی کی جان سے کھلنے کی اجازت نہیںد یںگے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ، اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، سیکرٹری آرٹی اے اقصیٰ غفور ، ڈی ایس پی ٹریفک مہر سعید احمد کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹر حضرات غیر معیاری سی این جی سلنڈرزسے بھی اجتناب کریں تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچا جاسکے ، گاڑیوںکے مالکان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرجرمانہ اور ایف آئی آر ز درج کی جائیں کئے گئے بلکہ لائسنس بھی کنسل کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام بس سٹینڈز میں مسافروں کیلئے پینے کے صاف پانی ،واش رومز، مسافرخانہ میں بیٹھنے کے جگہ کے ساتھ ساتھ صفا ئی ستھرائی کا خاص کیا رکھا جائے اور مسافروں سے زائد کرایہ کی وصولی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں