درخت پر لٹکتی ہوئی لاش برآمد ،قتل یا خود کشی وجہ سامنے نہ آسکی

رحیم یار خان (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ آبادپور کے نزدیک بستی دھاندو میں آم کے درخت پر لٹکتی ہوئی لاش برآمد ،قتل یا خود کشی وجہ سامنے نہ آسکی،

نوجوان کی لٹکتی ہوئی لاش سےخالی بیگ اور شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے،،حامد محمود نامی نوجوان کی عمر 22 سال ہے ،حامد محمود کے والدین فوت ہو گئے ہیں 2 بہنیں کراچی رہتی ہے اور حامد محمود کا بھاٸی 2 سال سے لاپتہ ہے

حامد محمود چوک بہادر پور کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا 15 دن پہلے اپنے آبائی گاؤں مکان کی تصدیق کرانے آیا تھا فرانزک سائنس لیباریٹری ٹیم کو طلب کیا گیا جگہ کے شواہد اکٹھے کر لئے گئے،

افسوس فرانزک سائنس لیباریٹری رحیم یار خان نہ ہونے کی وجہ سے لاش کی بےحرمتی ہوٸی فرانزک سائنس لیباریٹری ٹیم کوآتے آتے 3گھنٹے لگ گٸے اور لاش آم کے درخت سے نہ اتاری گٸی

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ آباد پور کی حدود بستی دھاندو میں آم کے درخت پر لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے،لاش کی شناخت حامد محمود نامی 22 سالہ نوجوان کی ہوئی ہے ،نوجوان کے ساتھ ایک بیگ بھی موجود ہے ،پولیس کے مطابق حامد محمود کے ماں باپ فوت ہو گئے ہیں، 2 بہنیں اور ایک بھاٸی جو لاپتہ ہے بہنیں کراچی رہتی ہے

نوجوان کی لٹکتی ہوئی لاش کی اطلاع پر تھانہ آباد پور پولیس ایس ایچ او چوہدری محمد یونس کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ارد گرد کے علاقہ کا معائنہ کیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا، تفتيش جاری

وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب اور ڈی سی او رحیم یار خان سے اپیل ہے کہ فرانزک سائنس لیباریٹری رحیم یار خان میں بناٸی جاٸے

اپنا تبصرہ بھیجیں