ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کا ڈی آر سی ایبٹ آباد کا دورہ

ایبٹ آباد (ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کا ڈی آر سی دفتر ضلع ایبٹ آباد کا دورہ۔ چیئرمین ڈی آر سی ایبٹ آباد جنرل (ر) ایاز سلیم رانا نے ڈی آر سی کی کارکردگی کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو بریفنگ دی جس کو ڈی آئی جی ہزارہ نے سراہا اورانکی اس بہترین کارکردگی پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے ڈی آر سی کے عہدیدران و ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی مسائل کے حل اور اصلاح کیلئے ڈی آ ر سی ممبران ایک مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں معاشرتی مسائل کے لئے ڈی آرسی انصاف کی فراہمی کے نظام میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ پولیس یا ڈی آر سی کے پاس آنے والے لوگ بے بس اور مظلوم ہوتے ہیں۔ جن کے مسائل کواحسن طریقے سے حل کرنا اور تمام لوگوں سے خوشی اخلاقی سے پیش آنا ہمارا اولین فریضہ ہے اور ڈی آر سی کا مقصد ہی لوگوں کو مفت اور جلد انصاف فراہم کرنا ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ ڈی آر سی کی اس کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کا ڈی آر سی پر اعتماد بڑھ رہا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے اور اس کامیابی کا سہراتمام عہدیداران اور ممبران کو جاتا ہے کہ جنہوں نے بغیر کسی لالچ کے اپنا قیمتی وقت عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے وقف کیا ہوا ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے مزید کہا کہ میں ہزارہ ریجن کی تمام ڈی آر سیز کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں اور میری یہ کوشش ہے کہ تمام ڈی آر سیز کو مزید فعال اور مستحکم کرتے ہوئے عوام کو انصاف کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں