اسلام آباد: کراچی کمپنی کے علاقے میں خاتون کے ساتھ گاڑی میں اجتماعی زیادتی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں خاتون کیساتھ اغواء کے بعد مبینہ زیادتی، کراچی کمپنی پولیس نے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر متن کے مطابق چمن اسٹیشن سے میری اہلیہ گھر کے لئے گاڑی کا انتظار کر رہی تھی، دو ملزمان نے اسلح کی نوک پر اسے گاڑی میں بیٹھا لیا، تھوڑے فاصلے پر جا کر ایک اور شخص گاڑی میں سوار ہو گیا، مسلح شخص نے اپنا نام امجد بتایا اور زیادتی کی، دو شخص بار بار زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، بعد ازاں ملزمان نے گاڑی سے دھکا دیا اور اہلیہ کو نیچے گرا کر چلے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں