ملک کے تمام ائیر پورٹس پر خواتین و بچوں کا داخلہ بند کردیا گیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) خواتین و بچے ائیرپورٹ کی حدود میں داخل نہیں ہونگے، ہوائی اڈے فوری اپنے احاطے سے بینچ ہٹا دیں۔ ملک کے تمام ائیر پورٹس پر خواتین و بچوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے اندر رش ختم کرنے کے لئے فوری کارروائی کی جائے، لوگوں کو ہوائی اڈوں کے بیرونی احاطے پر روکا جائے۔ کسی بھی شخص کو علاقائی اور بین الاقوامی لاؤنجز کی آمد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خواتین و بچے ائیرپورٹ کی حدود میں داخل نہیں ہونگے، ہوائی اڈے فوری اپنے احاطے سے بینچ ہٹا دیں۔ مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈرائیوروں کو صرف پارکنگ ایریا تک ہی محدود رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ یہ تمام اقدامات کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں