بھاگوال روڈ پر واقع ایک گودام پر چھاپہ ، ذخیرہ کئے گئے72سوماسک برآمد

سیالکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ جویریہ مقبول رندھاوا اور ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ بھاگوال روڈ پر واقع ایک گودام پر چھاپہ ، ذخیرہ کئے گئے72سوماسک برآمد کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر سینتائزر اور ماسک کو ذخیرہ کرکے مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا ہے اور اطلاع ملتے ہی اے سی سیالکوٹ جویریہ مقبول رندھاوا نے ایک گھر میں ذخیرہ کئے گئے ہزاروں ماسک برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے ۔ اے سی سیالکوٹ جویریہ مقبول رندھاوا نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ہاتھوں کے استعمال کیلئے سینٹائزر اور ماسک سمیت دیگر ضروری اشیائے کو مقررہ نرخوں سے مہنگا فروخت کرنے اور ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں