بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی، پاکستان سپاہی شہید

مظفرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی جس سے پاک فوج کے سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی طرف سے وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی طرف سے موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور جن بھارتی مورچوں سے فائرنگ کی جارہی تھی ان کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچا جبکہ دشمن کی تنصیبات بھی بُری طرح تباہ ہوئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 20 سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگئے، شہید واجد علی کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں