نوشہرہ: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتی کرکے رقم دینے والوں کی دکانیں سیل

نوشہرہ (ایچ آراین ڈبلیو) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اضافی کٹوتی کرکے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی،کینٹ کے علاقے سے 4 دوکاندار گرفتار،کارروائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی نگرانی میں ہوئی۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اضافی کٹوتی کرکے پیسے بٹورنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 دوکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر کمپلینٹ سیل میں شکایات موصول ہورہی تھی کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غرباء کو ملنے والے امداد میں دوکاندار مقررہ نرخوں کے باوجود اضافی کٹوتی کرکے پیسے بٹور رہے ہیں جس کا نوٹس لیتے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ مس وزیر کو کارروائی کے لئے ہدایات جاری کردی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر نے کینٹ کے علاقے سے 4 دوکانداروں کو رنگے ہاتھوں زیادہ کٹوتی کرنے پر گرفتار کرلیا ہے جس میں سربراہ ایاز جو کہ ایک حجرے میں کام چلا رہا تھا بھی شامل ہے جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیں اور دکانداروں کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت زائد کٹوتی سے گریز کریں بصورت دیگر ائندہ کے لئے دوکانیں سیل کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں