عاصیہ ملعونہ کی 295c کے خلاف زبان درازی پر حکومت پاکستان فرانس کی حکومت سے احتجاج کرے

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا آسیہ ملعونہ کی فرانس میں بیٹھ کر 295cکے خلاف ہرزہ سرائی آزادی اظہار کی مبینہ خلاف ورزی ہے۔عاصیہ ملعونہ کی 295c کے خلاف زبان درازی پر حکومت پاکستان فرانس کی حکومت سے احتجاج کرے۔آسیہ ملعونی کی حالیہ شرانگیزیوں سے یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے وہ بے گناہ نہیں تھی آسیہ ملعونہ نے خود ہی اپنی رہائی کے پس پردہ عوامل سے پردہ ہٹانا شروع کر دیا۔ فکری آوارگی اور نام نہاد آزادی اظہارکی وجہ سے آئے روز توہین رسالت اور توہین مذہب کے کیس سامنے آ رہے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جتنے لوگوں کو آج تک 295C کے تحت سزائے موت سنائی گئی ان میں سے کسی کو بھی عملی طور پرسزائے موت نہیں دی گئی اگر چندگستاخوں کو بھی پھندے پر چڑھایا جائے تو ہمارا معاشرہ توہین امیز کلچر سے پاک ہو سکتا ہے مسلمانان ہند کے سامنے تحریک پاکستان کے وقت دیگر مقاصدکے علاوہ ایک بڑا مقصد یہ بھی تھا ہم ایسے ماحول میں رہیں جہاں ہمارے مذہب ہمارے رسول ﷺ کی کوئی بے ادبی نہ ہو چنانچہ 295C پاکستان کی پاکستانیت کا ایک خلاصہ ہے یہ قرآنی اور ایمانی قانون ہے جو بعد میں پاکستانی قانون بھی ہے یہ قانون معاشرتی بگاڑ کا خاتمہ کرتا ہے نہ کہ اس میں سختی ہے۔یورپی یونین کا 295C کے خلاف پراپیگنڈا بے بنیاد ہے 295C  کے غلط استعمال کا واویلا کر کے اس کے صحیح استعمال کا رستہ بھی بند کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں