شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن؛ 7 دہشت گرد ہلاک اور 4 جوان شہید

:(ایچ آراین ڈبلیو)دتہ خیل میں انٹیلی جنس بنیاد پر ہونے والے آپریشن کے دوران 7دہشت گردہلاک جب کہ فورسز کے چار جوان بھی شہید ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ اس دوران فورسز کے 4 جوان بھی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اور دتہ خیل کے جنوب مغرب میں7 کلو میٹر دور ماما زیارت میں کیا گیا، آپریشن کے دوران مورچہ بند دہشت گردوں نے فورسز پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت فورسز کے 4 جوان بھی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں تمام 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور بھاری مقدار میں بارود اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔شہید ہونے والوں میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغامقدس علی خان، لیہ کے حوالدار قمر ندیم اور لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم جب کہ نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں