کرونا وائرس معاملہ پر پی ٹی آئی وفاقی حکومت کی کارکردگی کو مایوس کن، نئیربخاری

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان پیپلز پارٹی نے خطرناک وبا کرونا وائرس معاملہ پر پی ٹی آئی وفاقی حکومت کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ
کرونا جیسی خطرناک وبا کا مقابلہ طفل تسلطیوں سے نہیں سندھ حکومت جیسےعملی اقدامات سے کیا جا سکتا ہے ناگہانی آفت اور مشکل کی گھڑی کا مقابلہ صرف جرات مند قیادت کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ.کرونا وائرس جیسے حساس معاملے پر “کچھ نہ کرو” وزیراعظم قوم کا حوصلہ بلند کرنے کی بجائے خوف پھیلا رہے ہیں خود ڈرے سہمے وزیراعظم لوگوں کو گھبرانا نہیں کا درس دیتے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ افسوسناک پہلو ہے کہ وزیر اعظم صحت کے انچارج وزیر عمران خان کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ اور غیر زمہ دارانہ ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ عوامی قائد چیرمین بلاول بھٹو سندھ میں کرونا وائرس خاتمہ اور حفظ ماتقدم اقدامات میں پیش پیش ہیں چیرمین بلاول بھٹو شہریوں کو خطرناک وبا سے محفوظ بنا نے کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں کرونا وائرس مراکز کا معائنہ کرکے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس سے نپٹنے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ایمرجنسی سینٹر کھولا ہے لیکن خوفزدہ وزیراعظم کو یقین ہے کہ وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ماسک غائب کرنے والی طاقتور مافیا سے خود گھبرائے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہےکہ گھبرانا نہیں نیر بخاری نے کہا کہ ایک طرف طاقتور مافیاز کےسامنےوزیراعظم کی بے بسی ہے اور دوسری طرف بے حسی کی حد ہے کہ پی ٹی آئی کے سندھ سے وفاقی وزرا کرونا وائرس معاملے میں لاپتہ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں