میر شکیل الرحمن کو انصاف فراہم کیا جائے، لیاقت ساہی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌مزدور رہنما لیاقت علی ساہی نے جنگ گروپ اور جیو ٹی وی چینل کے ملازمین کی طرف سے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ریاست کے تمام ادارے ، پارلیمنٹ اور اسٹیبلشمنٹ ملک کے دستور کی روشنی میں تمام طبقوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی نہیں بناتے ملک ترقی نہیں کرسکتا اور نہ معیشت میں بہتری ہوسکتی ہے، ملک کا محنت کش طبقے نے ہمیشہ ملک میں رول آف لاء کی رٹ کی بحالی کا نہ صرف مطالبہ کیا ہے بلکہ کرپشن کے خلاف ٹریڈ یونینز نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے بد قسمتی کے ساتھ ریاستی اداروں نے ہر دور میں اپنے اقتدار کو طول دینے کی خاطر سیلیکٹیڈ احتساب کا نعرہ لگا کر ملک کی معیشت کو تباہ کیا ہے جس کی واضح مثال موجودہ نیب کی کارکردگی ہے جس نے وفاقی حکومت کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کیلئے مخالفین کو انتقامی نشانہ بنا کر جھوٹے مقدمے کرکے ملک کا نظام کا پہیا جام کر دیا ہے سونے پر سہاگہ میڈیا جس کا اس وقت پوری دُنیا میں بہت اہم کردار ہے کل تک ہم بھارت کی طرف سے کشمیر میں آزادی رائے کے اظہار پر لگائی جانے والی پابندیوں کی مذمت کر رہے تھےاور آج حکومت نے نیب کے ذریعے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرکے بین القوامی سطح پر ملک کی رسوائی کروائی ہے آج وہ قوتیں ہم پر انگلیاں اُٹھا رہی ہیں ہم سمجھتے ہیں ملک کے آئین کی روشنی میں سب کے ساتھ انصاف کیا جائے ملک کی عدالتوں کو ملک کے آئین کا تحفظ کرنا ہوگانیب کی طرف جھوٹے مقدموں گرفتار میر شکیل الرحمن کے مقدمے پر تاریخیں دینے کے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے میر شکیل الرحمن کو انصاف فراہم کیا جائے اور نیب آئین کے متصادم قرار دےکرختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں ہے کہ محنت کشوں کاپبلک اور پرائیویٹ سیکٹر بالخصوص میڈیا کی انڈسٹری کے مالکان نے بد ترین استحصال کیا ہے جب بھی میڈیا کی آزادی اور میڈیا کے اداروں پر مشکل وقت آیا ہے محنت کشوں نے فرنٹ پر آکر ان کا مقدمہ لڑا ہے لیکن اس کے بدلے میں محنت کشوں کا تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ اور کنٹریکٹ پر غیر آئینی طور پر بھرتیاں کرکے استحصال کیا ہے جو کہ یقینا ملک کے آئین کی خلاف ورزی ہے لیکن اس کے باوجود محنت کش طبقہ اداروں کو اپنا ذاتی گھر سمجھتا ہے جس کی بنیاد پر آج جنگ گروپ اور جیو ٹی وی پر حکومت کی طرف سے کی جانے والی انتقامی کاروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔ اس موقع پر جیو ٹی وی اور جنگ گروپ کے رہنماؤں فہیم صدیقی، شکیل یامین کانگاہ، دارا ظفر، شاہین، رانا جاوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں