سندھ حکومت نے وفاق سے ٹرین سروس اور کارخانے بند کرنے کی درخواست کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورونا وائرس کا خوف، سندھ حکومت نے وفاق سے ٹرین سروس اور کارخانے بند کرنے کی درخواست کردی سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ ٹرینوں میں ہزاروں مسافر روزانہ سفر کرتے ہیں جسکی وجہ سے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خدشہ بڑھ جائیگا، مارکیٹیں اور ریستوران بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی سندھ حکومت نے فلاحی اداروں کی مدد سے راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کورونا کی عالمی وباء سے چھٹکارے کے لئے سندھ حکومت نے ایک بار پھر عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے سکھر قرنطینہ میں موجود 9مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے سندھ بھر میں اب کوروناوائرس مثبت مریضوں کی تعداد 181ہوچکی ہے خدارا وفاقی حکومت ٹوئیٹر سے باہر نکل کر عملی اقدامات کرے۔ وہ بدھ کو سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ جو حکومت کا ساتھ نہیں دےسکتے ان سےدرخواست ہےکہ وہ شرانگیزی نہ پھیلائیں افسوس ہےکہ کچھ سیاستدان اس موقع پر نامناسب کام کررہے ہیں ہم تو کہہ رہے ہیں کہ ٹرین آپریشن کو روکنے کی ضرورت ہےاگر ٹرین سفر میں ہزاروں۔لوگ سفر کریں تو احتیاط کیسےہوگی گھبرانےکی ضرورت نہیں مگرکوروناوائرس سے پریشان ہونےکی ضرورت ہے کوارنٹائن کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے بلوچستان حکومت کی ذمہ داری نہیں تھی بلوچستان حکومت کا شکریہ ادا کرتاہوں کوروناوائرس کےشکار 143تفتان سےآنیوالے زائرین اور دیگر صرف 38ہیں وفاق ٹوئٹر سےباہر نکل کر کام کررہاہوتا حالات ایسے نہ۔ہوتے انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں غیر ضروری نقل وحرکت کو کم کرنے کی کوشش کی ہے یہ ایک دو دن کا نہیں طویل پراسس ہے جو کام فوری نوعیت کےنہیں ان کو موخر کررہے ہیں بدقسمتی سےوفاقی حکومت کی طرف سے مثبت ردعمل نہیں آیا وزیراعظم سےگزارش ہےکہ کوروناوائرس کو سنجیدہ لیں ابھی تک وفاقی حکومت خاموش ہے وفاقی حکومت سےدرخواست ہےکہ وہ کوروناوائرس کےتدارک کےلیےفیصلے کرے انہوں نے کہا کہ معروف سماجی شخصیات مخیرحضرات اور اداروں نے مدد ،معاونت کےلیےحکومت سےرجوع کیاہے تمام مخیر حضرات اور اداروں کا شکریہ ادا کرتاہوں مدد کا آسان طریقہ ہےکہ سب لوگ خود کو 14روز کےلیےکوارنٹائن کرلیں اگر سب لوگ کوارنٹائن ہوجائینگے تو حکومت اور شہریوں کی مدد کرسکیں گے کوروناوائرس فنڈ کےاستعمال اورنگرانی کےلیے تین معروف سماجی شخصیات کو کمیٹی میں شامل کیاہے فنڈز کی شفافیت کےلیےآڈٹ کرایاجائےگا تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کا اطلاق کریانہ،میڈیکل جنرل اسٹورز پر نہیں ہوگا حکومت کےفیصلے کو رضاکارانہ قبول کرنے پرشہریوں کا شکریہ ادا کرتاہوں ہوٹلز بند رکھنے کےاحکامات پر 100فیصد عمل نہیں کیاجارہا شہریوں سےدرخواست ہےکہ وہ حکومت کی مدد کریں اگر احکامات پر عمل نہیں کیاگیاتو کمشنر کےزریعے سخت اقدامات کرینگے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہمیں کوشش کرکے خود کو محفوظ رکھنا ہے ہمارااسپتال کا عملہ خدمت میں مصروف ہے ماضی میں بھی وزیراعظم کو گذارش کی ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں کل بھی اچھی امید تھی پر خطاب پراثرنہیں تھا کورونا وائرس پر اہم اعلانات کی ضرورت ہے ابھی تک خاموشی ہے انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کو صرف 200کوروناٹیسٹ کٹس دی ہیں سندھ حکومت نے ازخود 10 ہزار کوروناٹیسٹ کٹس امپورٹ کی ہیں سندھ حکومت کورونا ٹیسٹ کٹس سےدس ہزار افراد کےٹیسٹ کرسکتی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ سکھر قرنطینہ میں موجود 9مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی سندھ بھر میں اب کوروناوائرس پازیٹو مریضوں کی تعداد 181ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں