ایم کیوایم کے تمام نمائندے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کرونا وائرس کے فنڈ میں دینگے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی واراکین رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے موجودہ صورتحال میں تنظیمی سرگرمیوں سے اجتناب برت رہی ہے،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام نمائندے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کرونا وائرس کے فنڈ میں دینگے، ایم کیوایم پاکستان ایک لاکھ سینیٹائزر عوام میں تقسیم کریگی، کے کے ایف پر تمام فنڈز کی پابندی کے باوجود کرونا کی پرائمری اسکریننگ کرنے کیلئے کیمپ لگادیا گیا ہے، تمام یوسی چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹائزر اور صابن عوام میں تقسیم کریں، حکومت کے ایم سی ڈی ایم سی اور کے کے ایف میں آئیسولیشن وارڈ وائم کرنے کیلئے اپنی تمام عمارتیں دینے کو تیار ہیں،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کرونا وائرس آگئی مہم چلانے کی تمام تر تیاری مکمل کرلی ہیں، رفاحیُ اداروں اور حکومت کو ایم کیوایم پاکستان اپنی تمام توانائی و امدادی کارکنان دینے کوتیار ہے، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بلڈنگز میں آئیسولیشن وارڈ قائم کرنے کیلئے اپنی خدمت پیش کرتے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں