غریب عوام کو 20 لاکھ راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے، وزیراعلی سندھ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ شہروں کی بندش سے غریب لوگ روٹی روزی کی فکر میں مبتلا لگتے ہیں، ہم غریب لوگوں کو راشن گھروں پر بھیجنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک مہینے کے راشن بیگ لوگوں کےگھروں پر پہنچایا جائے گا، 20 لاکھ راشن بیگس غریب عوام میں بھیجنے کی وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کر دی- راشن بیگس میں چاول، آٹا، تین اقسام کی دالیں، گھی، چینی، چائے کی پتی، خشک دودھ، مصالہ شامل ہونگے، ایکسپو سینٹر کو دس ہزار بستروں کا اسپتال بنانے کا وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ ایک ہال سے شروع کرتے ہیں اور بڑھاتے جائیں گے، اجلاس میں‌ کور کمانڈر کراچی کی راشن بیگس تقسیم اور راشن بیگ میں کیا مقدار ہونی چاہئے میں مدد کرنے کی یقین دہانی، کورکمانڈر نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کی ہر طرح کی حمایت اور مدد کرینگے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک آرمی سندھ حکومت کے ساتھ ایکسپو میں اسپتال اور آئیسولیشن سینٹر قائم کرنے میں بھی ساتھ ہے، کورپس کمانڈر کراچی اور سندھ حکومت کی ٹیم بنائی جا رہی ہے جو یہ کام سر انجام دینگی، سعید غنی حکومت سندھ کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی کرینگے جس میں کمشنر کراچی بھی ہونگے جبکہ کورپس کمانڈر کراچی کی طرف سے برگیڈیئر سمیع اور انکی ٹیم ہونگی-

اپنا تبصرہ بھیجیں