کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کر گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کر گیا- مریض پہلے ہی سے مختلف امراض کا شکار تھا، کرونا وائرس موت کی وجہ بنی، مریض کی حالت کینسر اور ذیابیطس کی وجہ سے پہلے سے خراب تھی، مریض کی کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں، کرونا وائرس میں مبتلا 77 سال کا مریض نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔سندھ میں باہر سے آنے والے لوگوں تک پہنچ رہے ہیں، کراچی میں کرونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 مریضوں کو صحت یابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے، حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا ایک مریض گزشتہ روز صحت یاب ہو کر گھر گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں