روہڑی میں لاک ڈائون کے دوران واردات

روہڑی(ایچ آراین ڈبلیو) کورونا وائرس کے خطرے کے باعث شہریوں کی آمدورفت میں کمی کافائدہ اٹھاتے ہوئے لٹیروں نے وارداتیں تیزکردی ہیں-اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے گھر کے قریب کربلا روڈ پر 3نامعلوم مسلح افراد دن دیہاڑے میڈیکل ریپ محمد اکرم آرائیں سے اسلحے کے زور پرموٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع روہڑی تھانے کو دی گئی ۔بتایا جارہا ہے کہ یہ لاک ڈاؤن کے دوران پہلی واردات ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں