منگھوپیر پولیس نے حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب سے قبضہ مافیا کے 7 ملزمان دھر لیے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) منگھوپیر پولیس نے حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب سے قبضہ مافیا کے 7 ملزمان دھر لیئے – ملزمان حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب واٹر بورڈ کی زمین پر قبضہ کرکے تعمیرات کررہے تھے – محکمہ واٹر بورڈ کی شکایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے محکمہ واٹر بورڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا – پولیس کے مطابق  ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر134/17بجرم دفعہ 447/34ت پ مدعی امتیاز خان آفریدی ولد شمشاد خان آفریدی اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجیئنر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کراچی درج کی گئی – گرفتار ملزماان میں 1-عبدالرحمان ولد رحم دل خان 2-محمد ثقلین ولد جمو خان 3-محمد موسیٰ ولد امام بخش 4-رفیع اللہ ولدعبداللہ5-عرفان اللہ ولدعبداللہ 6-حضرت علی ولد باچہ خان7-محمد شہزاد ولد خدا بخش شامل ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں