وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل ، شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کا قلمدان واپس

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل ، شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کا قلمدان واپس دیدیاگیا- تفصیلات کے مطابق شہریارآفریدی وزیر مملکت برائے سیفران ہیں جن سے وزیر اعظم عمران خان نے 8 اپریل کو   نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لے لیا تھا۔وزیراعظم نے دو روز  بعد ہی شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس دے دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہریار آفریدی ایک بار پھر بطور وزیر مملکت نارکوٹکس کنٹرول خدمات انجام دیں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں